24newspk
جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کا طیارے میں جشن، یونس خان نے ویڈیو شیئر کردی
Updated: May 16, 2021

لاہور(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئی ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے دونوں کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے واپسی پر آتے ہوئے جہاز میں قومی ٹیم کی جشن منانے کی ویڈیو شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آرہی تھی اور جہاز میں جیت کے جشن کی ویڈیو سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ یونس خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ویڈیو شیئر کر دی جس میں قومی کرکٹ ٹیم جیت کا جشن منا رہی ہے۔یونس خان کو زمبابوے سے وطن واپسی پر طیارے میں بنائی گئی ویڈیو میں جیت کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں انکا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں بیک ٹو بیک سیریز جیتنا اچھا رہا۔جیت میں شامل سب افراد کو مبارکباد دیتا ہوں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچ اور چار ٹی 20 میچ کھیلے پاکستان نے ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی جبکہ ٹی 20 سیریز 1-3 سے جیتی اس کے بعد پاکستان کا دورہ زمبابوے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ٹی 20 میچ اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے پاکستان نے ٹی 20 سیریز 1-2 سے جبکہ ٹیسٹ سیریز 0-2 سے کلین سوئیپ کرلی۔