24newspk
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، بین ڈنک نے شاندار بات کہہ دی، پاکستانیوں کو خوش کر دیا
Updated: Feb 3, 2021

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا دورہ پاکستان کے بعد دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نماءندگی کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک نے کہا کہ جنوبی افریقہ کا پاکستان کا دورہ کرنا بہت بڑا اقدام ہے اور جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لءے سازگار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ناخشگوار واقعہ اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے، پاکستان سپر لیگ کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات بہترین تھے۔
بین ڈنک نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ دوبارہ کھیلنے پر بہت خوش ہوں ،پاکستان میں کھیلنے کا بہت مزہ آیا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں ،لاہور قلندرز پی ایس ایل کے فاءنل میں پہنچی لیکن بدقسمتی سے جیت نہیں سکے کراچی کنگز نے زیادہ اچھا پرفارم کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کے آنے سے ٹیم میں کمبی نیشن بنانے میں مدد ملے گی۔بین ڈنک نے امید ظاہر کی ٹی 10 لیگ میں بھی قلندرز اچھا پرفارم کرے۔