• 24News pk

جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی کوک کو آئوٹ کرنے کی خوشی ہے، نعمان علی


کراچی۔26جنوری (24 نیوز پی کے):پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسپینر نعمان علی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم گرائونڈ میں ٹیسٹ ڈیییو کرنے پر جتنا شکر ادا کروں کم ہے، جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی کوک کو آئوٹ کرنے کی خوشی ہے۔ منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میچ کے بعد ورچائل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر ہم ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر آئے ہیں اور جیسا سوچا تھا وکٹ ویسا ہی ہے، وکٹ سلو ہے مگر پلان کے مطابق بالنگ کی جس کی وجہ سے اچھی کامیابی ملی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش کھپرو میں ہوئی جس کے پندرہ سال بعد حیدرآباد کے فضل الرحمان کلب سے کرکٹ کھیلی، کے آر ایل ڈیپارنمنٹ سے 12سیزن کرکٹ کھیلی جس کے بعد ناردرن سے کھیلا اور ہاں پرفارم کرنے کے بعد آج قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ ابھی باقی ہے اور محمد رضوان نے بھی ابھی کریز پر آنا ہے، امید ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا ٹوٹل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پلاننگ کے مطابق اچھی بالنگ کی لیکن بدقستی سے ہمارے چار بیٹسمین آئوٹ ہوگئے ہیں، کوشش ہے کہ آنے والی بیٹنگ اچھے رنز کرے۔بائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والے نعمان علی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں بیٹنگ میں سو فیصد کارکردگی دکھا سکوں تاکہ اچھا ٹوٹل سیٹ ہو۔ یار رہے کہ نعمان علی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 2 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

46 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved