24newspk
جن بچوں نے دس میچ بھی نہیں کھیلے ان کو۔۔۔ وہاب ریاض بھی سلیکٹرز پر برس پڑے

کرکٹ نیوز پی کے( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم سیٹ اپ میں آنا آسان ہے لیکن اس کے لئے مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے آخری بار دسمبر 2020ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ اسلام آباد کے شالیمار گراؤنڈ میں پریس کانفرنس میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لئے منتخب نوجوان فاسٹ باؤلرز کو 10 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ بھی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کھلاڑیوں کی ناکامیوں کو برداشت نہیں کرتے ، نوجوان کھلاڑیوں کو سوچ سمجھ کر ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم 26 مارچ کو جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے سلسلے میں 3 ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد قومی ٹیم زمبابوے کے لئے اڑان بھرے گی جہاں وہ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ میں وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا گیا۔ 35 سالہ وہاب ریاض کو جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دوروں کے لئے وائٹ بال سکواڈ سے باہر کردیا گیا۔