top of page
  • Writer's picture24newspk

جونئیر لیگ کے مینٹورز کتنا پیسہ کمائیں گے؟


کراچی(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ جونئیر لیگ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔جونیئر لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے ٹیموں کے ساتھ نامور کھلاڑیوں کو بطور مینٹور شامل کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے مینٹور جاوید میانداد ہونگے جبکہ باقی کھلاڑی ٹیمو ں کے ساتھ مینٹور کے فرائض انجام دیں گے ۔مینٹورز کی خدمات سرانجام دینے والے کھلاڑیوں میں جاوید میانداد ،شاہد خان آفریدی اور ڈیرن سیمی اور شعیب ملک شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کو 50 ہزار ڈالر ز جو پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ روپے بنتے ہیں کی پیشکش کی گئی ہے۔



جونئیر لیگ میں مینٹورز کو ادا کی جانے والے فیس کا معاملے پر پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بورڈ اور مینٹورز درمیان رکھنا چاہیے۔توقع ہے کہ بقیہ مینٹورز کو بھی اپنی متعلقہ ٹیموں کی رہنمائی کے لیے اتنی ہی رقم ادا کی جائے گی جبکہ 2 ہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ میں صرف مینٹوز 7 کروڑ روپے سے زائد کمائیں گے۔


چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا یہ ڈریم پراجیکٹ پی جے ایل رواں سال یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو لیگ کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے جب کہ دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی پی جے ایل میں شامل ٹیموں کو سپورٹ کریں گے۔



دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی20 ورلڈکپ کے باعث جونیر لیگ کیلئے غیر ملکی مینٹورز کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم کرکٹ کے بڑے ناموں کو بطور سرپرست لانے کا فیصلہ لیگ کو تجارتی لحاظ سے زیادہ فائدہ پہنچانا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کا کچھ دن پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیگ کا مقصد قومی ٹیم کے لئے بیک اپ تیار کرنا ہے۔



KARACHI: Pakistan Cricket Board (PCB) is going to organize Junior League which will bring out new talent. Miandad will be the mentor while the rest of the players will be the mentors with the teams. The mentors include Javed Miandad, Shahid Khan Afridi and Darren Sammy and Shoaib Malik. One crore rupees has been offered.



PCB media director Samiul Hassan Burney declined to comment on the issue of fees paid to mentors in the junior league, saying the matter should be kept between the board and the mentors. The same amount will be paid for the guidance of while in the event which will continue for 2 weeks, Mentos alone will earn more than Rs. 7 crore.


Chairman PCB Rameez Raja's dream project PJL will start from October 1 this year. Legendary Pakistan cricketer Javed Miandad has been appointed as the mentor of the league while world-renowned cricket all-rounders Shahid Khan Afridi, Shoaib Malik and Darren Sammy will support the teams in the PJL.



On the other hand, the Pakistan Cricket Board is facing difficulties in finding foreign mentors for the Junior League due to the T20 World Cup.

Speaking to media a few days ago, the PCB chairman said that the aim of the league was to prepare a backup for the national team.

36 views0 comments
bottom of page