top of page
  • Writer's picture24newspk

جونی بیرسٹو نے لالا کی جوانی کی یاد تازہ کر دی! شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا


24 نیوز پی کے: انگلینڈ کے بلے باز جونی بیرسٹو نے اپنے کریر کی بہترین اننگز کھیل کر ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے بولنگ اٹیک کی جم کر دھلائی کی اور چوتھی اننگز میں دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کیا۔


آخری دن 299 کے مجموعی اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز نے 147.8 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 92 گیندوں پر 136 رنز بنائے جس میں 14 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے اور کپتان بین اسٹوکس کے ساتھ 179 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔میچ وننگ اننگز کے ساتھ انہوں نے شاہد آفریدی کا ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور اب وہ انگلش بلے باز گلبرٹ جیسپ سے پیچھے ہیں جنہوں نے 76 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

پاکستانی بلے باز نے 2005 میں برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 78 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے جب کہ بیرسٹو نے یہ سنگ میل 77 گیندوں پر حاصل کیا تھا۔ اس کے پہلے 50 رنز 50 گیندوں پر آئے، اور اگلے 50 رنز صرف 27 گیندوں پر آئے۔جب انگلینڈ کو آخری سیشن میں 160 رنز درکار تھے، بیرسٹو اور بین اسٹوکس نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں بقیہ اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔


بین اسٹوکس نے 70 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔انگلینڈ نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی برتری کے ساتھ فتح کو یقینی بنایا اور بیرسٹو کو ان کی تاریخی اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لیجنڈری فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے بھی اس میچ کے دوران 650 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

24NewsPK: England batsman Johnny Barstow played the best innings of his career to lead his team to victory against New Zealand in the second Test played at Trent Bridge. He swept New Zealand's bowling attack and set a record for the second fastest century in the fourth innings.


Chasing a total score of 299 on the final day, the wicket-keeper-batsman scored 136 off 92 balls with an impressive strike rate of 147.8, including 14 fours and seven sixes, and a valuable 179-run partnership with captain Ben Stokes. With the match winning innings, he also broke Shahid Afridi's record for the second fastest century in the fourth innings of a Test match and now he is behind the English batsman Gilbert Jesse who has set the record for the fastest century in 76 balls. ۔

The Pakistani batsman had scored 100 off 78 balls against the West Indies in Bridgetown in 2005 while Bairstow had achieved the milestone off 77 balls. His first 50 came off 50 balls, and the next 50 came off just 27 balls. When England needed 160 in the final session, Bairstow and Ben Stokes batted aggressively and chased the rest of the score in 16 overs. Hua led his team to victory.


Ben Stokes scored 75 off 70 balls. England secured the victory with a 2-0 lead in the three-match Test series and Bairstow was declared the man of the match for his historic innings. Legendary fast bowler James Anderson also crossed the milestone of 650 Test wickets during this match.


58 views0 comments
bottom of page