top of page
  • Writer's picture24newspk

جو آسٹریلیا میں جاکر ہونا ہے اسے ہم برداشت نہیں کر سکتے، اسٹریلیا جانے سے پہلے قومی ٹیم کو یہ کام


24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ہم ہر بار قومی سکواڈ میں تبدیلی کا رونا روتے ہیں، ہم اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی تبدیلی کر چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے خود کو اور پورے پاکستان کو شرمندہ نہ کرے کہ ہم دو دن پہلے اچانک تبدیلی کر دیں گے۔


بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ اب اس معاملے پر پی سی بی کو کام کرنے اور سوچنے کی ضرورت ہے۔آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایک ہی سٹائل سے کھیلتے رہے تو جو آسٹریلیا میں جاکر ہونا ہے اسے ہم برداشت نہیں کر سکتے ، اس سے پہلے ہمیں کوئی ایسی حکمت عملی بنانا ہوگی جس سے ہم کم ازکم ورلڈکپ کے فائنل تک پہنچ جائیں لیکن اس سے بعد سب کچھ قسمت کا گیم ہے کیونکہ لک سے آپ ورلڈ کپ کا فائنل بھی جیت سکتے ہیں۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میرے خیال سے ہمارے پاس اب یہی پلیئرز ہیں اور ہمیں انہیں کھلاڑیوں کو استعمال کرنا ہے کہیں اور سے کھلاڑی نہیں آسکتے، یہ بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ہمیں کچھ قربانیوں کی ضرورت ہے، کچھ نمبرز آپ نے اوپر نیچے کرنے ہوں گے جو کہ پلیئر خود کر سکتا ہے، کھلاڑیوں کو اپنا سٹائل چینج کرنا ہوگا، انہیں ملک کے لیے کھیلنا ہوگا جو کہ آپ کو دیکھ رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا پاکستان ٹیم کو کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔



24Newspk: Pakistan's former captain Younis Khan has said that every time we cry for change in the national squad, we have made a similar change before, the Pakistan Cricket Board needs itself and the whole of Pakistan. Don't be embarrassed that we will make a sudden change two days ago.



Talking about the opening of Babar Azam and Muhammad Rizwan, Younis Khan said that now PCB needs to work and think about this matter. Talking about the upcoming T20 World Cup, Younis Khan said that if we If we continue to play in the same style, we cannot afford what is going to happen in Australia, before that we have to come up with a strategy that will at least reach the final of the World Cup, but after that everything is a game of luck. Because with luck you can win the world cup final.



The former captain of the Pakistan cricket team said that I think we have these players now and we have to use them. The bottom has to be done by the player himself, the players have to change their style, they have to play for the country you are watching, I don't think Pakistan team needs any change.

58 views0 comments
bottom of page