24newspk
جو بڑے بڑے کھلاڑی نہ کر پائے 18 سال کےنسیم شاہ نے کر دکھایا! ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلا فائفر اپنے نام

کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ مین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،کراچی کنگز کی پوری ٹیم اٹھارویں اوور میں 113 رنز بنا سکی ۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ عماد وسیم 25 اور عامر یامین 20 رنز بنا سکے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ سہیل تنویر 2،محمد نواز اور فالکنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حدف پورا کر لیا۔
نسیم شاہ جن کو انجریز کی وجہ سے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا انہوں نے بہت محنت کی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی تباہ کن باؤلنگ سے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن کو ڈھیر کر دیا۔ اس سیز ن میں وہ پہلے بالر ہیں جنہوں نے ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ نسیم شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ جو اس کیمرہ کے سامنے آیا ہوں کیوں کہ اس کیمرے کے سامنے وہ ہی آتے ہیں جنہوں نے کچھ خاص کیا ہوتا ہے ۔میں نے بہت محنت کی ہے ،نسیم شاہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔