24newspk
جو بڑے کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے جاتے ہیں وہ پی ایس ایل کھیلنے آئیں گے، رمیز راجہ کا بڑا اعلان

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے پاکستان میں سیریز کھیلنے سے معذرت کر نے کے بعد پاکستانی عوام اور شائقین کرکٹ بہت مایوس نظر آرہے ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے اہم بیانات دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ پاکستان کی کرکٹ کے بارے میں اپنے موقف کا ظاہر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کو اجاگر کریں گے اور اپنی ھوم سیریز پاکستان میں ہی کھیلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب پی ایس ایل کو پہلے سے بڑا برینڈ بناۓ گا۔
ہم پی ایس ایل پر مزید زیادہ پیسے لگائیں گے اور ایسے بڑے کھلاڑیوں کو پاکستان لائیں گے جو آئ پی ایل کھیلتے ہیں۔ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے انشاءاللہ۔
پاکستان سپر لیگ اب پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے اور پی ایس ایل میں انگلینڈ کے بہت سے کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے آتے ہیں اس وقت سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا اب جب ان کو حکومت پاکستان کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دھانی کروانے کے باوجود نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا۔نیوزی لینڈ نے میچ شروع ہونے سے چند لمھے پہلے دورہ ملتوی کر دیا جس پر شائقین کرکٹ بہت مایوس نظر آئے اور دونوں ٹیموں پر بڑی تنقید کی گئی۔ دونوں ٹیمیں پاکستان کے احسانات بھول گئے جن حالات میں پاکستان نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا اس کا دونوں ٹیموں کو مان رکھنا چاہیے تھا۔