• 24newspk

جو سمجھتے ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے سے پاکستان تنہا ہو جائے گا وہ غلطی پر ہے:وزیر داخلہ


اسلام آباد(24 نیوزپی کے) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے حوالے سے نیوز کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جو سمجھتے ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے سے پاکستان تنہا ہو جائے گا وہ غلطی پر ہے،ایک دن آئے گا جب دنیا سے ٹیمیں پاکستان کرکٹ کھیلنے آئیں گی۔


ہم زندہ قوم ہیں ، ہمیں تنہا نہیں کیا جا سکتا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں کو ناکامی ہوگی،پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی ، ان کو تو کوئی خطرہ نہیں ہے۔بھارت کو افغانستان کے حوالے سے دنیابھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین فیک نیوز کے حوالے سے حقائق پیش کیے ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں موجود تھی۔ایس سی او میں وزیر اعظم کی تقریر کے بعد ہم نے ان کو دورہ نیوزی لینڈ ٹیم کی منسوخی کے بارے آگا ہ کیا۔


وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے بتایا کہ احسان اللہ احسان کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے نیوزی لینڈ کو دورہ پاکستان سے روکنے کی دھمکی دی گئی۔سنڈے گارڈین نے نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کے خلاف دھمکی آمیز آرٹیکل لکھا۔نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی۔مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو بھیجی گئی ای میل اکاؤنٹ سے ابھی تک صرف ایک ہی ای میل بھیجی گئی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورہ کے دوران بھر پور سکیورٹی فراہم کی گئی۔وزارت داخلہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے سکیورٹی کا ایک جامع پلان جاری کیا۔


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں قیام کے دوران پنڈی سٹیڈیم میں 3دن پریکٹس کی۔میچ کے دن صبح 10بجے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ کینسل کرنے کے بارے میں بتایا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم سے پوچھا گیا کہ ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں بتایا جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے دورہ کے حوالے سے بات کی۔حمزہ آفریدی نامی جعلی آئی ڈی سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی۔حمزہ آفریدی کی جعلی آئی ڈی بھارت سے جنریٹ کی گئی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جو بھی دھمکیاں دی گئیں ان کا منبع بھارت تھا۔نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرانے کا مقصد پاکستان کو شرمندہ کرنا تھا۔


21 views0 comments