top of page
  • Writer's picture24newspk

جو لوگ میرے ڈانس پر تنقید کرتے ہیں ان کے بہت سے راز جانتا ہوں، عمر اکمل نے ناقدین کو خبر دار کردیا


کراچی(24 نیوزپی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل جو اکثر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز اور فٹنس کے باعث تنازعات کا شکار نے ان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

عمر اکمل نےحال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں عمر اکمل نے اپنی ذاتی زندگی اور کرکٹ سے متعلق کھل کر گفتگو کی اور ڈانس اور ٹک ٹاک ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں بھی لے لیا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان کی ڈانس اور ٹک ٹاک ویڈیوز پر تنقید کرتے ہیں ان میں اکثریت ساتھی کرکٹرز کی ہوتی ہے جن کا میں احترام کرتا ہوں ۔عمراکمل نے کہا کہ ان کے راز بھی میرے پاس ہیں، اگر وہ مجھے بدنام کرسکتے ہیں تو میں بھی کرسکتا ہوں لیکن میں ان کی عزت کرتا ہوں اس لئے ایسا نہیں کروں گا‘۔


عمر اکمل نے مزید کہا کہ وہ ا ایک عام شخص کی طرح اپنے بہن بھائیوں یا پھر عزیز و اقارب کی شادی میں ڈانس کرتے ہیں جو کوئی بھی عام شخص کرتا ہے، لیکن میں کرکٹر ہوں تو تنقید کی جاتی ہے، جبکہ میں اس وقت ڈانس یا ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہوں جب میں چھٹی پر ہوتا ہوں۔

16 views0 comments
bottom of page