24newspk
حارث رؤف جیو پر اپنی پسندیدہ اداکارہ کا ڈرامہ دیکھنے لگے سٹوری پر تصویر شیئر کر دی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف جنہوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس اور فاسٹ باؤلنگ سے اپنا نام کمایا ہے،کرکٹرز اپنی کرکٹ کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کو بھی انجوائے کرتے ہیں اور فارغ ٹائم میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور کچھ کرکٹرز حارث رؤف کی طرح گھر میں بیٹھ کر فلمیں اور ڈرامے دیکھتے ہیں۔حارث رؤف نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو میں پاکستانی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں جس نام ہے" جو بچھڑ گئے" یہ ڈرامہ نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی پر دیکھایا جا رہا ہے۔ڈرامہ کی کہانی وطن کے جانثاروں کی سرفروشی کی داستان ہے جو تاریخی پس منظر میں فلمائی گئی ہے۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف اس سے قبل بھی مایا علی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اب انہوں نے مایا علی کے نئےڈرامے کی ایک اسٹوری بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کو مایا علی نے اپنا مداح بنا لیا ہے۔
