top of page
  • Writer's picture24newspk

حارث رؤف رواں سال بگ بیش لیگ کھیلیں گے یا نہیں ؟جانئیے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف رواں سال ہونے والے بگ بیش ٹی 20 لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ(بی بی ایل) میں شرکت نہیں کریں گے،میلبورن اسٹارز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی کمی محسوس ہوگی۔


حارث رؤف قومی ٹیم کی مصروفیا ت کی وجہ سے بی بی ایل میں نہیں کھیل پائیں گے۔پچھلے سال بی بی ایل کے سیزن میں میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ پرمانس دکھائی تھی جس کی بدولت ان کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،حارث رؤف کا میلبورن اسٹارز کے ساتھ دو سال کا معاہدہ ہے۔

حارث رؤف کو زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میچز میں بھی موقع دیا گیا اور اب ان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔حارث رؤف پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندر کی دریافت ہیں اور ان کو پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے بی بی ایل کا معاہدہ ملا اور وہاں ان کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے ان کو قومی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

25 views0 comments
bottom of page