• 24newspk

حارث رؤف کے چہرے کے تاثرات سے بالکل نہیں لگ رہا تھا کہ وہ مذاق کررہے ہیں۔۔ انضمام الحق کا رد عمل


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے لیگ میچ اختتام پذیر ہوگئے ہیں اب آج سے پلے آف میچز شروع ہونگے۔پی ایس ایل سیون کی جہاں اچھے لمحات دیکھنے کو ملے وہاں ایک ناخوشگوار واقع بھی دیکنے کو ملا جو شائقین کرکٹ کو بہت برا لگا۔حارث رؤف نے لیگ میچز کے آخری میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کامران غلام کو کیچ ڈراپ کرنے کے بعد جب دوبارہ وکٹ لی تو کامران غلام ان کو مبارکباد دینے آئے تو انہوں نے ان کو تھپڑ مار دیا اور اس تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا پر لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر تنقید ہوئی ۔

سابق کپتان قومی ٹیم کےانضمام الحق نےحارث اور کامران غلام کے معاملے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے چہرے پر تو ایسا نظر آرہا تھا کہ وہ کامران غلام کے ساتھ مذاق کر رہے تھے لیکن دوسری طرف کامران غلام کا حارث رؤف کے تھپڑ پر رد عمل قابل تعریف تھا اور انہون گراؤنڈ میں حارث رؤف کی اس حرکت کو کور کیا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کو پی ایس ایل سیون کا فائنل کھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملتان سلطان اور پشاور زلمی پی ایس ایل سیون کا فائنل کھیلیں گے اور دونوں ہی ٹیمیں میری ہیں اور مجھے یہ ہی لگ رہا ہے کہ فائنل ان دونوں ٹیموں کے درمیان ہوگا۔


37 views0 comments