24newspk
”حارث روف!اگلی بار مجھے آرام سے گیند کرانا “شاہد آفریدی کی حارث رؤف کی تعریف

کراچی(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 2020 کے پانچویں سیزن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز اور ملطان سلطان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے بولڈ کرنے پر ٹوٗیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آئندہ مجھے آرام سے گیند کروانا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمنیٹر میچ لاہور قلندرز اور ملطان سلطان کے درمیان میچ میں لاہور قلندرز نے ملطان سلطان کو 25 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا تھا۔میچ میں دلچسپ بات یہ تھی کہ پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ شاہد خان آفریدی کو لاہور قلندر ز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے پہلی گیند پر بولڈ کر دیا جس کے بعد حارث رؤف نے ان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی جو شاہد آفریدی کو عزت دینے کا انداز تھا جس کو لوگوں بہت پسند کیا اور کئی لوگوں نے تنقید بھی کی کہ کیوں معافی مانگی ۔
حارث رؤف ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے معافی نہیں مانگی تھی بلکہ ان کو عزت دی تھی وہ ایک لیجنڈ کرکٹر ہیں انہوں پاکستان کو اپنی عمدہ پرفارمنس سے کئی میچ جیتوائے ہیں اس لئے میں ان کو عزت دی اور یہ میں نے پہلے ہی سوچ رکھا تھا کہ اگر میں نے ان کو آؤٹ کیا تو ضرور کروں گا۔شاہد آفریدی نے سامجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہترین یارکر بال تھی جس کو کھیلنا نا ممکن تھا ،انہوں نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اگلی بار مجھے آرام سے گیند کروانا۔شاہد آفریدی نے فائنل مین پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور ایک اچھا فائنل ہونے کی امید کی۔شاہد آفریدی نے ملطان سلطان کے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پورے ایونٹ میں ان کو سپورٹ کیا۔