top of page
  • Writer's picture24newspk

حسن علی بابراعظم اور امام الحق کی کس عادت سے پریشان ہیں؟ رات کے 10 بجے دونوں کھلاڑی کیا کر رہے تھے؟


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے بارے مشہور ہے کہ وہ ٹیم میں بہت خوش مزاج کرکٹر ہیں وہ آف دی فیلڈ ساتھ کرکٹرز کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں ۔فاست باؤلر حسن علی نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کے بارے ایک انکشاف کیا ہے کہ ان کو دونوں کی ایک عادت بے حد پریشان کرتی ہے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موشن اسٹوری شیئر کردی جس میں دونوں کھلاڑی کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں ۔ بابر اعظم بیٹھ کر امام الحق کو بال کروا رہے تھے جبکہ امام الحق بیٹنگ کر رہے تھے۔حسن علی نے انسٹا اسٹوری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت زیادہ شوقین، اِن دونوں کا کیا کرنا ہے بھائی، رات کے 10 بجے بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔حسن علی نے اپنی اس انسٹا اسٹوری پر بابر اعظم اور امام الحق کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے کیپشن کے ساتھ ہنسنے والے متعدد ایموجیز بھی بنائے ہیں۔

38 views0 comments
bottom of page