• 24News pk

حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ کے آگےجنوبی افریقہ کی پوری ٹیم ڈھیر


راولپنڈی (24 نیوزپی کے) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے،پاکستان نے پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔حسن علی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹیمبا بواما 44 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ان کے علاوہ ویان ملڈر 33 اور کپتان ڈی کاک 29 رنز بنا سکے۔


پاکستان کی طرف سے فاسٹ باؤلر حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی تباہ کن باؤلنگ سے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن ڈھیر کر دیا۔حسن علی نے 15 اوررز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ،انہوں نے جنوبی افریقہ کے چار بلے بازوں کو کلین بولڈ کیا ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی ،نعمان علی،اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک چھ کھلاڑیوں کے نقصان تک 129 رنز بنائے ۔پاکستان کے اوپنرز ایک دفعہ پھر فلاپ ہوگئے۔عمران بٹ صفر اور عابد علی 13 رنز بنا سکے ان دونوں کےآؤٹ ہونے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔کپتان بابر اعظم 8فواد عالم 12 فہیم اشرف 29 اور محمد رضوان 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔پاکستان کو 200 رنز کی برتری حاصل ہے۔



47 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved