top of page
  • Writer's picture24newspk

حسن علی کی کیریئر کی بہترین باؤلنگ ، 27رنز کے عوض کتنی وکٹیں حاصل کیں ؟جانئیے


ہرارے ( ویب ڈیسک ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارےمیں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تو باولرز نے بھی زمبابوے کے بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا حسن علی کی تباہ کن باولنگ کی وجہ سے ازمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں ہی 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔


حسن علی نے اوپنر کیون کیسوا کو چار رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ، ٹاپ آرڈر ریگس چکیبوا بھی حسن کی گیند پر عابد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔حسن علی نے ٹینڈئی کریسورو کو ایک رن تک محدود کیا جبکہ لیوک جونگوے حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔رائے کیا بھی حسن علی کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔حسن علی نے 13اوورز پھینکے جن میں سے 4میڈ ان تھے ، انہوں نے 2.07کی اوسط سے 27رنز دیے اور پانچ وکٹیں حاصل کیں اور یہ ان کے کیریئر کی بہترین باولنگ ہے۔

حسن علی پچھلے میچ بھی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 510 رنز بنا کر اننگز ڈکلیر کر دی تھی ،پاکستان کی طرف سے عابد علی نے ڈبل سنچری اور اظہر علی نے سنچری اسکور کی تھی۔

23 views0 comments
bottom of page