top of page
  • Writer's picture24newspk

حیدر علی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں ہی دھوم مچا دی


ملتان (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بلے باز حیدر علی جنہوں نے پی ایس ایل فائیو میں اپنی بیٹنگ سے سلیکٹرز کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی تھی جس کے بعد ان کو دورہ انگلینڈ میں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور پہلے میچ میں ہی انہوں نے عمدہ بیٹنگ کی اور نصف سنچری اسکور کی ۔


پاکستان میں ڈومیسٹک سیزن کا آغاز شروع ہو گیا ہے اور نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا مرحلا ملتان میں کھیلا جا رہا ہے ۔ نوجوان کھلاڑی حیدر علی ناردرن کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ نیشنل ٹی 20 کپ کا افتتاحی میچ ناردرن اور خیبر پختونخوا کے درمیان کھیلا گیا ۔حیدر علی نے ناردرن کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے ایک عمدہ اننگز کھیلی ۔حیدر علی نے 48 گیندوں پر 90 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

حیدر علی نے ذیشان ملک کے ساتھ مل کر 180 رنز کی شراکت کی جس کی بدولت ناردرن نے 242 رنز کا حدف دیا،خیبر پختونخوا نے مقررہ اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز بنا سکی۔ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 79 رنز سے شکست دے دی۔حیدر علی کو ان کی عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


50 views0 comments
bottom of page