top of page
  • Writer's picture24newspk

حیدر علی کے بعد پاکستان کو ایک اور ہیرا مل گیا،پہلے میچ میں دھوم مچادی


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020 کے نیشنل ٹی 20 کپ ملتان میں جاری ہے۔اس دفعہ نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس متاثر کن ہے۔حالی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے حیدر علی کی پہلے میچ میںپرفارمنس نے سب کو متاثر کیا۔ان کے علاوہ باقی نوجوان کھلاڑی بھی بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں جس میں ذیشان ملک بھی شامل ہیں۔آج ہم آپ کو ایک اور نوجوان بلےباز کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے ملتان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں اپنے پہلے میچ میں ہی سنچری اسکور کر کے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کرکٹر عبداللہ شفیق جو نیشنل ٹی 20 کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔عبداللہ شفیق نے نیشنل ٹی 20 کپ میں اپنے ڈیبیو میچ میں سدرن پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کر دی وہ پاکستان کے پہلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس اور ٹی 20 میں پہلے میچ میں سنچری اسکور کی۔


عبداللہ شفیق نے سدرن پنجاب کے خلاف 58 گیندوں پر سنچری اسکور کی ۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی سدرن پنجاب کے خلاف 133 رنز بنائے تھے اس طرح وہ پاکستان کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی اور ٹی 20 میں بھی ڈیبیو کرتے ہوئے سنچری اسکور کی ۔

65 views0 comments
bottom of page