• 24newspk

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر ریلی



اسلام آباد4 اگست (24نیوز پی کے) مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی میں وفاقی وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

شرکاء نے بھارت سرکار کے پانچ اگست 2019 کے یک-طرفہ اور غیر آئینی اقدامات کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ولولہ انگیز نعرے لگائے


پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ریلی کی قیادت صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی نے کی



ریلی جب ڈی چوک پر پہنچی تو سائرن بجا کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی


صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔


#Pakistan 🇵🇰 #UnitedNations 🇺🇳 #Kashmir #5thAugustBlackDay #IIOJKUnderSiege #Youm_e_Istehsal

32 views0 comments