24newspk
خوشدل شاہ نے نیشنل ٹی 20 کپ میں تیز ترین سنچری، چھکے، چوکوں کی بارش

راولپنڈی (کرکٹ نیوز پی کے) نیشنل ٹی 20 کپ کا دوسرا مرحلہ راولپنڈی میں جاری ہے سدرن پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی خوشدل شاہ نے نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے 35 گیندوں پر پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری اسکور کر کے ریکارڈ قائم کیا۔
تفصیلات کء مطابق راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز کا حدف دیا۔سندھ کی طرف سے خرم منظور نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 58 گیندوں پر سنچری اسکور کی ان کی سنچری میں 6 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔اسد شفیق نے 37 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔
سدرن پنجاب نے حدف کا تعاقب کیا تو ان کی چار وکٹیں صرف 43 رنز پر گر گئی تھیں اس کے بعد خوشدل نے ٹیم کو سہارا دیا اور حسین طلعت کے ساتھ مل کر 127رنز کی پارٹنرشپ بنائی ۔خوشدل شاہ نے عمدہ اننگز کھیلی انہوں نے صرف 35 گیندوں پر پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔خوشدل شاہ نے اپنی اننگز میں 9 چھکے اور 8 چوکے بھی مارے۔سندرن پنجاب نے سندھ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے انہوں نے 30 گیندو ں پر سنچری بنائی تھی۔ان کے علاوہ رشب پنت نے 32 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی،وہان لیوب 33 ،اینڈریو سائمنڈز 34 گیندوں پر سنچری بناچکے ہیں ۔ڈیوڈ ملر جنوبی افریقہ اور بھارت کے روہت شرما نے 35 گیندوں پر سنچری بنا چکے ہیں اب خوشدل شاہ بھی اس شامل ہوگئے ہیں ۔
پاکستان کی طرف سے خوشدل شاہ تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں ان سے پہلے احمد شہزاد نے 40 گیندوں پر سنچری بنائی تھی انہوں نے بنگلادیش پریمیئر لیگ 2012 میں اسکور کی تھی اور شاہد آفریدی نے 42 گیندوں پر سنچری اسکور کر چکے ہیں ،شاہد آفریدی نے 2017 میں انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ میں بنائی تھی۔