• 24News pk

خوشی ہے کہ صحرائی موٹر سائیکل ریلی کے عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی سعودی لڑکی ہوں، دانیا عقیل


جدہ۔4مارچ (24 نیوز پی کے):سعودی عرب کے مشرقیعلاقے میں جمعرات کو صحرائی موٹر سائیکل ریلی ورلڈ کپ کے مقابلے میں دانیا عقیل شرکت کر رہی ہیں۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وہ صحرائی موٹر سائیکل ریلی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پہلی سعودی لڑکی ہیں۔ دانیا عقیل کو موٹر سائیکل ریس میں شرکت کے لیےاجازت نامہ بھی مل گیا ہے۔


دانیا عقیل نے صحرائی موٹر سائیکل ریلی کے عالمی مقابلے میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی سعودی لڑکی ہوں۔پروگرام کے مطابق صحرائی ریلی سعودی ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ ’باھا الشرقیہ‘ 6 مارچ تک دو مرحلوں میں ہوگا۔ اس کا مجموعی فاصلہ 422 کلومیٹر ہوگا۔ اس سے قبل پہلے مرحلے کی شروعات کے مقامات کی نشاندہی کے لیے موٹر سائیکل شو منعقد ہوگا۔


دانیا عقیل نے اس سے قبل ٹی وی انٹرویوز میں بتایا کہ ریلی کے شرکا نے بڑی حوصلہ افزائی کی ہے اور کسی نے یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ریلی میں شرکت کا فیصلہ کرکے کوئی غلطی کی ہے۔

2 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved