• 24News pk

خیبر پختونخوا میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ اتوار سےشروع ہونے کاامکان


پشاور۔2جنوری (24 نیوز پی کے):خیبر پختونخوا میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ اتوار سے شروع ہونیکاامکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سال 2021کے پہلے سلسلہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں وبرفباری کاسلسلہ منگل کے روز تک جاری رہنے کاامکان ہے جبکہ گلیات ، دیر ،سوات ، بونیر،کوہستان اور مانسہرہ میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بارشوں اوربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ بالائی علاقوں میں چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے،سیاحوں کوموسمی صورت حال سے باخبررکھاجا ئے۔ انہوں نے کہا کہ ،سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔

0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved