24newspk
چنائی سپر کنگز کے اہم کھلاڑی نے رواں سال آئی پی ایل کھیلنے سے معزرت کر لی لیکن کیوں؟ جانئیے

نئی دہلی(کرکٹ نیوز پی کے) انڈین پریمیر لیگ 2020 کا آغاز رواں ماہ ہونے جارہا ہے ایسے میں آئی پی ایل کی فرنچائز چنائی سپر کنگز کے مشہور کھلاڑی نے آئی پی ایل میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چنائی سپر کنگز کے آف اسپنر ہربجھن سنکھ نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ 2020 میں چنائی سپر کنگز میں نمائندگی کرنے سے معذرت کر تے ہوئے ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنائ سپر کنگز کے لئے ہربجھن سنگھ کا نہ کھیلنا بڑا جھٹکا ہے اور ان کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔0 سالہ آف سپنر ہربھجن سنگھ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر رواں سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئےٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
ہربجھن سنگھ نے انڈین پریمیر لیگ کے پچھلے سیزن میں چنائی سپر کنگز کی طرف سے 16 وکٹیں حاصل کیں تھی۔انڈین پریمیر لیگ 19 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو رہا ہے اور فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا لیگ ٹوٹل 53 میچ کھیلے جائیں گے ۔تمام میچ یو اے ای کے تین مقام پر کھیلے جائیں گے ،شارجہ ابوظہبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے ۔ممبئی انڈینز لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
انڈین پریمیر لیگ کا رواں سیزن پاکستان سپر لیگ کے بعد مارچ 29 سے بھارت میں شروع ہونا تھا ،کورونا عالمی وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کیا گیا تھا