top of page
  • Writer's picture24newspk

درزی جب تک جیے گا تو سیئے گا،شعیب ملک پی ایس ایل میں ایک اور شاندار اننگز


24 نیوز پی کے: پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آلراؤنڈر شعیب ملک جو ابھی تک نوجوانوں کی طرح فٹ ہیں۔شعیب ملک نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ عمر کوئی معانی نہیں رکھتی کھلاڑی کو فٹ رہنا چاہیے اورپرفارم کرنا چاہیے۔شعیب ملک نے پی ایس ایل ایٹ میں 2 شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن بدقسمتی سے وہ کراچی کنگز کو میچ تو نہیں جیتوا سکے۔


شعیب ملک نے کل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف شاندار اننگز کھیلی انہوں نے 49 گیندوں پر 71 رنز بنائے ان کی اننگز میں ایک چھکا اور آٹھ چوکے شامل تھے۔شعیب ملک چٹان کی طرح کھڑے رہے اور چاروں طرف شاٹس لگائے۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔کراچی کنگز کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔



19 views0 comments
bottom of page