top of page
  • 24newspk

درزی جب تک جیے گا تو سیےگا،شعیب ملک نے پاکستان کے لئے بڑا اعزاز حاصل کر لیا


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتاناور مایہ ناز آلراؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بارہ ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں جبکہ پاکستان کے پہلے بلے باز ہیں ، اس سے قبل کرس گیل یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

شعیب ملک نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، پاکستانی بلےباز نے گزشتہ روز جافنا کنگز کی جانب سے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔شعیب ملک نے پاکستان کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 2021-1999 سے اب تک 11867 رنز بنائے ہیں جس میں 12 سنچریاں اور61 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

سابق پاکستانی کپتان کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی رنز 12027 ہوگئے ہیں۔انہوں نے اب تک 485 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں سنگ میل عبور کرنے کے بعد شعیب ملک نے شکر ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ ' ایک اور دن ، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا'۔



18 views0 comments
bottom of page