24newspk
دسمبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کو کیا دھمکی دی گئی، فواد چوہدری
Updated: Sep 24, 2021

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آ رہی ہے اور اس کو ابھی سے ایک دھمکی موصول ہوئی ہے۔اور وہ ” احسان اللہ احسان پروٹون میل ڈاٹ کام “ سے بھیجی گئی ہے ۔آئی سی سی نیوزی لینڈ اور دوسری ٹیموں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے نوٹس لے پی ٹی وی سپورٹس کو نیوزی لینڈ دورے کی منسوخی پر ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کہا ہے۔پی سی بی اور حکومت نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی پر رد عمل دیں گے۔تمام بین الاقوامی کرکٹرز کا شکریہ جو اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے ’پس پردہ حقائق‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہمیں ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، کرکٹ سیریز کی منسوخی کے معاملے پر انٹر پول سے معاملے میں معاونت طلب کی ہیں۔