top of page
  • 24newspk

دعا کریں میرے ٹانکےصحیح ہو جائیں،شاہین شاہ آفریدی کی مداحوں سے درخواست

Updated: Nov 29, 2022


لاہور (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی اور ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے اور فائنل میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔اور قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد ہوا۔قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے اعشائیے میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہور ہی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹار فاسٹ بولر کے مداح ان کو دیکھ کر کس قدر پرجوش نظر آ رہے ہیں ، ایسے میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟جس پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔



آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے زخمی

ہو ئے تھے۔اس کے بعد ان کا حال ہی میں اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔


Lahore (24 News PK) Pakistan cricket team's fast bowler Shaheen Shah Afridi has requested the fans to pray for his recovery.

The national team was given a grand welcome for the excellent performance in the T20 World Cup and for playing the final of the T20 World Cup and for showing good performance in the final. And celebrations were held in honor of the national team. The video of Shaheen Shah Afridi's participation in the dinner given in honor of the national cricket team is going viral on social media. In the video, it can be seen how excited the fans of the star fast bowler are looking. A fan asked him how is his condition? To which Shaheen Shah Afridi said that you should pray for me that my stitches will be fixed.


Let us tell you that Shaheen Shah Afridi was injured while fielding against England in the T20 World Cup final. After that, he recently underwent an appendix operation

9 views0 comments
bottom of page