• 24newspk

دنیائے کرکٹ کے ایک عظیم کھلاڑی آج فوت ہو گئے،اچانک موت پر مداح سوگوار


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)دنیائے کرکٹ کے ایک عظیم کھلاڑی جو اپنی جادوگری بولنگ سے پوری دنیا میں مشہور تھے اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ آسٹریلیا کے لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کی آج 4 مارچ کو تھائی لینڈ میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔


شین وارن کرکٹ کی تاریخ میں ایک بہت بڑا نام تھا انہوں نے اپنی جادوگری بولنگ سے بلے بازوں کو پریشان کر رکھا تھا ،ان کی بولنگ کا سامنا کرنا بہت مشکل ہوتا تھا ۔شین وارن 13 ستمبر 1969 کو پیدا ہوئے انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 2 جنوری 1992 بھارت کے خلاف سڈنی میں کھیلا تھا اور پہلا ون ڈے میچ 24 مارچ 1993 کو نیوزی لینڈکے خلاف کھیلا تھ۔



شین وارن نے اپنے کیریئر میں 145 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 708 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 194 ون ڈے میچ کھیل کر 293 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف 2 جنوری 2007 کو سڈنی میں کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے میچ 2005 میں ایشیا الیون کے خلاف کھیلا تھا۔








48 views0 comments