• 24News pk

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ59 لاکھ سے بڑھ گئی


واشنگٹن، ریوڈی جنیرو، نئی دہلی ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک آٹھ لاکھ61 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد25917000 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 861492 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد6849038 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، امریکہ کے بعد برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد62 لاکھ57ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 88 ہزار9 سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد6257571 تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 35 لاکھ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں اس وقت کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد2571758 ہے۔ ادھر برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد39 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ22 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 3952790 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے671013 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد122681ہے۔ برازیل میں اب تک31 لاکھ 59 ہزارکورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ دریں اثناء بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اب بھی تشویسناک حد تک زیادہ ہے۔ بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 3769523جبکہ فعال متاثرین کی تعدادآٹھ لاکھ سے زائد ہے، ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 66460 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 29 لاکھ سے زائد افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔


Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved