• 24Newspk

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد44 لاکھ سے تجاوز کرگئی



ویب ڈیسک 14 مئی (24 نیوز پی کے) کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا خوف وحراس پھیلا ہوا ہے،وائرس کی وجی سے پوری دنیا میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔


اعداد شمار کے مطابق دنیا بھر میں آج کی تاریخ تک جو اپڈیٹ ہے اس کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد چوالیس لاکھ انتیس ہزار آٹھ سو چراسی 4,429,884 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ اٹھانوے ہزار ایک سو چوہتر 298,174 ہے اور صھتیاب ہونے والوں کی تعداد سولالاکھ انسٹھ ہزار دو سو تین 1,659,203 ہے۔


سب سے زیدادہ متاثر ہونے والے ممالک کی بات کریں تو امریکہ سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 1,430,348 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاک ہونے والے کی تعداد 85,197 ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اب صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1,034,892 ہو گئی ہے۔


دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ متاثر ہوئے ہیں تازہ اعداد شمار کے مطابق 271,095 ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 27,104 ہوگئی ہے، اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اعداد شمار کے مطابق 60,764 صحتیاب ہو چکے ہیں۔


روس میں مریضوں کی تعداد 242,271 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 2,212 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 192,056 ہو گئی ہے۔برطانیہ میں مریضوں کی تعداد 229,705 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33,186 جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 196,175 ہے۔اٹلی میں متاثرہ لوگوں کی تعداد 222,104 ہو گئی اور ہلاکتوں کی تعداد 31,106 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 78,457 ہے۔


برازیل میں متاثرہ لوگوں کی تعداد 190,137 ہوگئی ہے،ہلاکتوں کی تعداد 13,240 جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 98,473 ہو گئی ہے۔ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں4261 اموات ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 82591 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے 11مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔



Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube