• 24News pk

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے21 لاکھ 84 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز


نیویارک، برلن، میڈرڈ، نئی دہلی ۔28جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 21لاکھ84 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ14 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد101441223ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2184283 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد25928415 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد چار لاکھ39 ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ61 لاکھ 66ہزار ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد26166201 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9783927 ہے۔

امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 439517 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10702031ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک153885افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 96.91 فیصد ، فعال کیسزکی شرح 1.65 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.44 فیصد ہے۔ برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ20ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد90 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد9000485 ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد220237 تک پہنچ گئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے981593 فعال مریض ہیں۔ جرمنی میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے اب تک 21 لاکھ79ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 2179679جبکہ مرنے والوں کی مصدقہ تعداد 55358ہے، ملک میں اس وقت مہلک کورونا وائرس کے258321 فعال مریض ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں اب تک1866000سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ادھر سپین میں کورونا وائرس سے57ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد27لاکھ74ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق سپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2774014 ہے۔ حکام کے مطابق سپین میں کورونا وائرس سے اب تک57291 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

6 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved