• 24News pk

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے22 لاکھ38 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ سے تجاوز


نیویارک، لندن، برلن، میڈرڈ، نئی دہلی ۔1فروری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 22لاکھ38ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ35 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد103528794ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2238190 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد26156276 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد چار لاکھ52 ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ67 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد26767229 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9911107ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 452279 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 7 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ54 ہزار 4 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت میںکورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 170203رہ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں کمی آرہی ہے، ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10758619ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک154428افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ24ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد92 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد9204731 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد224534 سے بڑھ گئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے953155 فعال مریض ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک مہلک سے 38 لاکھ 17 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس کی وبا سے 106158 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر جرمنی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے اب تک 22 لاکھ25ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد جرمنی میں مریضوں کی تعداد 2225659جبکہ مرنے والوں کی مصدقہ تعداد 57777ہے، ملک میں اس وقت مہلک کورونا وائرس کے246182 فعال مریض ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں اب تک1921700سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ سپین میں کورونا وائرس سے58ہزار تین سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد28لاکھ30ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2830478 ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد2621783 ہے۔ حکام کے مطابق سپین میں کورونا وائرس سے اب تک58319 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

9 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved