• 24News pk

دنیا میں کورونا متاثرین تین کروڑ کے قریب، اموات 7 لاکھ 60 ہزار



پیرس ۔ 15 اگست (24 نیوز پی کے-اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2کروڑ 94 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور 7 لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔فرانسیسی خبر رساںادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے کیسز سامنےآنے کے بعد لاک ڈاو¿ن میں مزید 12 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔


نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے لاک ڈاو¿ن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’کابینہ نے مزید دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاو¿ن پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ماہرین کے مطابق نئے متاثرین کی غالب اکثریت نوجوانوں کی ہے، جنہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی کم ضرورت ہے۔ادھر جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 52 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور ہلاکتیں ایک لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہیں۔

Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved