24newspk
دنیا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کرکٹ کی بڑی سیریز ملتوی

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) کورونا وائرس کی پانچویں لہر خطرناک ثابت ہو رہی ہے ایک مرتبہ پھر خوف و حراس پھیل رہا ہے، کئی ممالک میں حالات بہت خراب ہو گئے ہیں کورونا کی وجہ سے جہاں معیشت تباہ ہوئی وہاں کھیلوں کے میدان بھی ویران ہو گئے تھے اس کے آہستہ آہستہ میدان سجنے لگے تھے کہ پھر سے کھیلوں کے میدان ویران ہوتے نظر آرہے ہیں ۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن آسٹریلیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز رواں ماہ کھیلی جانی تھی وہ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہو گئی ہے،نیوزی لینڈ نے ا ٓسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔
دونو ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچ کھیلے جانے تھے،تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلے جانے تھے۔پہلا ون ڈے 30 جنوری دوسرا 2 فروری جبکہ تیسرا ون ڈے 5 فروری کو کھیلا جانا تھا جبکہ ٹی 20 سیریز 8 فرور ی سے کھیلی جان تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ ٹی 20 کے بعد پہلی دفعہ مدمقابل ہو رہے تھے۔فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی دفعہ ٹی 20 کا چمپئن بنا تھا۔