top of page
  • Writer's picture24newspk

دنیا کی حسین جنت اڑنگ کیل وادی نیلم کا نظارہ

Updated: Mar 27



اڑنگ کیل

پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کی وادی نیلم کا ایک خوبصورت گا ؤں سیاحتی مقام اڑنگ کیل ہے۔ یہ سطح سمندر سے 8,379 فٹ بلندی پر واقع ہے۔کیل سے اڑنگ کیل2 کلومیٹرکا ٹریک یہاں لمبی چیئرلفٹ لگی ہوئی ہے اس کے بعد تقریبا ً 30سے45 منٹ کا سفر طے کرنے کے بعداڑنگ کیل کا نظارہ ہوتا ہے۔ ا س گا ؤں میں آباد مغل بادشاہ شہنشاہ شاہجہاں کی نسل سے ایک چراغ پنو خان چغتائی منگول کی آل اولاد آباد ہے


کہاجاتا ہے کہ 1860کی دہا ئی میں یہ گاؤں آبادہوا آج اس گا ؤں کی آبادی 2000نفوس پر مشتمل ہے۔ نیلم ویلی میں آباد گاؤں میں سب سے زیادہ برف پڑنے والے گاؤں کا موازنہ کیا جائے تو اڑنگ کیل پہلے نمبرپر ہے جہاں 15سے 18فٹ برف پڑتی تھی کچھ سالوں سے موسمیاتی تبدیلوں کے پیش نظر یہ توازن نہیں رہا اب اس سے کم ہو گئی ہے لیکن اس کے باواجود بھی برف باری میں گھروں کی پہلی منزل برف میں چھپ جا تی ہے



تقریباًچار کلومیٹر لمبا اور ڈیڑھ کلومیٹر چوڑا یہ میدان نما گاؤں انتہا ئی خوبصورتی کا حامل ہے۔اس گاؤں میں مغرب کی طرف رتی گلی کی چوٹی، شمال کی طرف ناگہ پربت کے پہاڑی سلسلے میں آزاد کشمیر کی سب سے اونچی چوٹی سر والی پیک جس کی اونچائی (20,755) فٹ سطح سمندر سے بلندی پر واقع دیکھائی دیتی ہے۔ اس گاؤں کی چاندنی رات انتہا کی خوبصورت رات ہوتی ہے جو رات دن کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

نباتاتی اعتبار سے یہ علاقہ خودکفیل ہے۔اس علاقہ میں بہت سی قیمتی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں۔


اس خوبصورت علاقے میں پائے جانے والے جانوروں میں دنیا کی ناپید نسل مسک ڈئیر پورے آزاد کشمیر میں سے یہاں با آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے (مقامی زبان میں اس جانور کو رونس کہتے ہیں)یاد رہے مسک ڈئیر مشکل ترین جگہ پر پایا جاتا ہے۔پرائیویٹ سیاحت کی ابتدا ء یہاں اس گا ؤں سے ہوئی یہاں پہلا پرائیویٹ گیسٹ ہاؤس جو مسک ڈئیر ریزارٹ کے نام سے سردار قمر زمان صاحب نے 2006میں شروع کیا۔

کہا جا تا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں جھیل ہوا کرتی تھی ایک ریسرچ کے مطابق یہاں کی مٹی جھیل کی مٹی ہے جو خاص قسم کی لس مٹی اس کی وجہ سے پہچان ہوتی ہے ۔



اس علاقہ میں دیودار کے درخت نہیں یہاں صرف فر پایا جاتا ہے جنگلی اخروٹ بھی یہاں کافی مقدار میں موجود ہے

سیاحت کے دلداده افراد کے لیے جہاں کشمیر کے دیگر علاقے اہمیت کے حامل ہیں وہیں اڑنگ کیل بھی قابل دید ہے

جو کہ فطری حسن سے مالا مال ہے یہاں سیاحوں کی رہائش کے بہترین انتظامات کے ساتھ انتہا ئی خوبصورت گیسٹ ہوسزز تمام تر سہولیات کے ساتھ موجود ہیں۔


تحریر ایم ڈی مغل

22 views0 comments
bottom of page