24newspk
دوران میچ گراؤنڈ میں داخل ہونیوالے کرکٹرز کے دونوں مداحوں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ملنے کیلئے گراؤنڈ کے اندر آنے والے فینز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیاہے۔
11 جنوری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران سیکیورٹی حصار توڑ کر گراؤنڈ کے اندر داخل ہونے والے دونوں لڑکوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ان دونوں تماشائیوں میں محمد جاوید ولد گل رحمان اور محمد عباس ولد سجاول شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی تین دفعات لگائی گئی ہیں۔بابر اعظم سے ملنے آنے والے لڑکے نے گرفتار ہوتے ہوئے بابر اعظم سے پولیس سے چھڑوانے کی اپیل کی اور کہا کہ بابر بھائی مجھے چھڑوالیں میرے والد بھی نہیں ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دوسرے ون ڈے میں نیوز ی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز1-1 سے برابر کر لی ہے ،آج آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔
Karachi (Web Desk) The fans who came inside the ground to meet the national cricket team captain Babar Azam and wicket keeper Mohammad Rizwan have been arrested and a case has been registered against them.
During the second one-day match played between Pakistan and New Zealand on January 11, the two boys who broke the security fence and entered the ground were arrested and a case was registered against them. Among these two spectators, Muhammad Javed son of Gul Rehman. And Muhammad Abbas, son of Sajawal, are involved. Three provisions of Pakistan's penal system have been imposed against the accused. Are not.
Let us tell you that in the second ODI, New Zealand has defeated Pakistan by 79 runs and leveled the three-match series 1-1. The last ODI match will be played today.