24newspk
دورہ انگلینڈ پر میچ وننگ پرفامنس کے بعد وہاب ریاض کو قومی ٹیم سے کیوں ڈراپ کیا گیا تھا؟ وہاب ریاض

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر وہاب ریاض نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہم دبئی میں ہمیشہ اچھا کھیلتے ہیں، نیوزی لینڈ سیریز اچھی نہیں گئی جس کے باعث ٹیم سے باہر ہوا۔
انھوں نے کہا دی ہنڈرڈ سیریز کارکردگی بہتر کرنے کے لیے کھیل رہا ہوں، سلیکٹرز کی نظروں میں آنے کے لیے محنت کر رہا ہوں تاکہ ٹیم میں واپس لیا جائے۔وہاب ریاض کا کہنا تھا دی ہنڈرڈ سیریز میں خود کو ثابت کرنے کا موقع ملا، قومی ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپسی کے لیے پر امید ہوں۔
گفتگو میں کرکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں جتنے بھی کپتان آئے وہ سب اچھے تھے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی بھی ہیں اور وہ بطور کپتان بہت سیکھ رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، بابر اعظم کو تجربے کی ضرورت ہے جو اسے مل رہا ہے۔ وہاب ریاض نے ایشیا کپ اسکواڈ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
Web Desk (24 News PK) Fast bowler Wahab Riaz explained the reason for being out of the team.
According to the details, cricketer Wahab Riaz told ARY News in a special conversation that we always play well in Dubai, the New Zealand series did not go well due to which he was left out of the team.
He said that he is playing the Hundred Series to improve his performance, working hard to get in the eyes of the selectors so that he can be taken back into the team. Wahab Riaz said that he got an opportunity to prove himself in the Hundred Series. Hoping to return to the national World Cup squad.
In the conversation, cricketer Wahab Riaz said that all the captains who came to the national cricket team were good, Babar Azam is also the best player and he is learning a lot as a captain. He added that the team was playing well under the leadership of Babar Azam. Yes, Babar Azam needs the experience he is getting. Wahab Riaz also expressed good wishes for the Asia Cup squad.