24newspk
دورہ زمبابوے کیلئے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹ آگئی

ہرارے (کرکٹ نیوز پی کے)زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر نے بتایا کہ قومی ٹیم کا سکواڈ گزشتہ روز چارٹرڈ طیارے سے زمبابوے پہنچا تھا ۔زمبابوے پہنچنے کے بعد قومی ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ آگئی جس میں سب کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگیا کسی بھی کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔قومی ٹیم نے دورہ زمبابوے میں میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لئے جنوبی افریقہ میں موجود تھی اور وہاں سے زمبباوے پہنچی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ گرین شرٹس کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔اس پہلے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست دی تھی۔