top of page
  • Writer's picture24newspk

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے بابراعظم کی پریس کانفرنس


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ جانے پر خوشی ہے۔بابر اعظم نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہمارا بہت اچھا ریکاڈ ہے اور امید ہے کہ اس دفعہ بھی بہترین کھیل پیش کریں گے انہوں نے اپنی کپتانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کپتانی کا کوئی پریشر نہیں کیوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور حوصلہ افزائی کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ جتنی زمہ داری مجھ پر ہے اس میں 100 فیصد کارکردگی دکھاؤں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سیریز کو چیلنج سمجھ کر زمہ داری لیتا ہوں۔قومی ٹیم جب بھی غیر ملکی دورہ کرتی ہے تو پریشر میں ہوتی ہے لیکن مجھے پریشر میں کھیلنے کا مزہ آتا ہےْ۔

بابر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز سے سیکھا ہے اور ان سے سیکھتا رہوں گا۔دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور کوشش ہے کہ مل کر ٹیم میں رہیں اور کوئی گروپنگ نہیں ،بابر اعظم نے کہا کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے دعاگو ہیں اور کارکردگی دکھانے پر خوش بھی ہوتے ہیں ۔


بابر اعظم نے دورہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی بات کی اور انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم ورلڈ چیمپئن ہے اس کے خلاف کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور وہاں سینئرز کا تجربہ بھی ٹیم کے لئے کام آیا اسی طرح پوری کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اچھی کارکردگی دکھائیں ۔بابر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری خواہش ہے کہ بڑی ٹیموں آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزی لینڈ کے خلاف سنچریاں اسکور کروں ۔


62 views0 comments
bottom of page