top of page
  • Writer's picture24newspk

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 35 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ کا اعلان،جانئیے کون کون جگہ بنانے کامیاب ہوا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ،بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی اور محمد رضوان کو نائب کپتان بنا دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے 35 رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امام الحق،فخر زمان،عبداللہ شفیق اور عابد علی کو اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ان کے علاوہ ذیشان ملک اور شان مسعود کو بھی اضافی اوپنر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم میں مڈل آرڈر بلے بازو ں کے لئے 11 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں بابر اعظم کپتان کے ساتھ ساتھ ٹیم میں مین بلے باز ہیں اور دباؤ کے باوجود اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔ان کے علاوہ شامل بلے بازوں میں اظہر علی ،دانش عزیز،حارث سہیل،حیدر علی،فواد عالم،حسین طلعت، افتخار احمد ،عمران بٹ، محمد حفیظ اور خوشدل شاہ شامل ہیں ۔مصباح الحق نے بتایا کہ وکٹ کیپرز کے لئے محمدرضوان جو نائب کپتان بھی ہیں ان کے علاوہ روحیل نذیر اور سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپرز ٹیم میں شال کیا گیا ہے۔


مصباح الحق نے فاسٹ باؤلنگ کے شعبے کے لئے باؤلرز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ہم نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 10 فاسٹ باؤلرز سلیکٹ کیے ہیں جن میں شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف،عماد بٹ ،فہیم اشرف ، محمد حسنین ،محمد عباس،وہاب ریاض، سہیل خان ،محمد موسیٰ اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔جبکہ اسپنرز میں پانچ کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جن میں عماد وسیم ،شاداب خان،عثمان قادر ،یاسر شاہ اور ظفر گوہر کو شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور شعب ملک اور اسد شفیق کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ڈراپ کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر یہ آخری اسائنمنٹ ہے انہوں نے چیف سلیکٹر کے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ پہلے ہی کر چکے ہیں ۔انہوں نے پی سی بی اور تمام کوچز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرا آخری اسائنمنٹ ہے ۔


69 views0 comments
bottom of page