top of page
  • Writer's picture24newspk

دوہری شہریت کیوں چھپائی؟ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا


اسلام آباد(24نیوز پی کے): دوہری شہریت کیوں چھپائی؟ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا

دو سال قبل پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں مؤقف اپنا گیا کہ فیصل واوڈا دوہری شہریت کے حامل ہیں جو کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے.

الیکشن کمیشن نے اس درخواست پر سماعت کا آغاز کیا توفیصل وواڈا نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور سینٹ کے الیکشن میں کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوۓ.

الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہو کہا کہ فیصل واوڈا کے پاس امریکی شہریت تھی جو کہ انہوں نے کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔ بعد ازاں بھی انہوں نے الیکشن کمیشن میں شہریت چھوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں دیا.

دوہری شہریت پر فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کو مطمئن نا کر سکے جس پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی سینیٹر فیصل ووڈا کو تاحیات نا اہل کر دیا. سیاسی و قانونی ماہرین کے مطابق فیصل واوڈا اس فیصلے مطابق سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ دریں اثنأ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہو کہا کہ فیصل واوڈا اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

29 views0 comments
bottom of page