24newspk
دو سال مزیدکھیلیں، ایک لاہور قلندرز سے ایک اسلام آباد یونائٹڈ سے مداح کی شاہدآفریدی سے خواہش
شاہد آفریدی نے مداح کی خواہش کا کیا جواب دیا؟

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کا آغاز اگلے سال 2022 جنوری میں ہو گا اور ایونٹ کو کامیاب کرنے کے لئے بھرپور تیاری ہو رہی ہے،دنیا کے بڑے بڑے نام ایونٹ کو کامیاب کرنے کےلئے پی ایس ایل کھیلنے آرہے ہیں ۔پاکستان کے سپر اسٹار سابق کپتان شاہد خان آفریدی وہ پی ایس ایل کا آخری سیزن کھیل رہے ہیںاور وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے ۔شاہد آفریدی نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنا آخری پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلنا چاہتے ہیں ان کی خواہش کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ان کو ویلکم کیا اور ملتان سلطان کے مالک علی ترین سے ان کو رلیز کرنے کے لئے درخواست کی جو انہوں نے بھی مان لی اور شاہد آفریدی کو رلیز کردیا۔شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں ملطان سلطان کا شکریہ ادا کیا اور فینز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کا کہا۔ملطان سلطان نے اپنے ٹوئیڑ پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا جس پر شاہد آفریدی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور پی ایس ایل سیون کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
شاہد آفریدی کا آخری پی ایس ایل کھیلنا ان کے چاہنے والوں کے لئے افسردہ خبر ہے وہ شاہد آفریدی کو اب بھی کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں اور باقی ٹیموں کے ساتھ بھی کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔شاہد آفریدی کے اس اعلان کے ساتھ ہی مداح ان سے مزید کھیلنے کی فرمائش کرنے لگے تھے اب انہوں نے ایسے ہی ایک مداح کو جواب دیا ہے۔ٹوئٹر پر بلال مظہر نامی صارف نے کہا کہ شاہد آفریدی کو دو پی ایس ایل اور کھیلنے چاہئیں تاکہ وہ اسلام آباد اور لاہور کی نمائندگی بھی کریں۔
شاہد آفریدی نے اس ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ ’بس کر یار ، اور کتنا کِھیلائے گا۔‘