• 24newspk

دھانی سونے کے دل والا انسان اور ہمیشہ اپنی ٹیم کیلئے۔۔ اینڈی فلاور کی دھانی کی کھل کر تعریف



ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ میں ملطان سلطان کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز دھانی جن کا تعلق اندرونی سندھ لاڑکانہ سے ہے جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنی ٹیم کو نہ صرف چیمپئن بنوانے میں مدد کی بلکہ ان کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے ان کو ٹورنامنٹ کا بہترین باؤلر قرار دیا گیا انہوں سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور شائقین کرکٹ کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی اور غیر ملکی کھلاڑی بھی قان کے دیوانے ہو گئے ۔وہ ایک سادہ طبیعت اور خوش مزاج کرکٹر ہیں وہ باقی فاسٹ باؤلرز کی طرح جارح مزاج نہٰیں ہے۔ملطان سلطان کے کوچ اور سابق زمبابوے ٹیم کے کپتان اینڈی فلاور نے www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان کرکٹر شاہنواز دھانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے زیادہ 20 وکٹیں لے کرپی ایس ایل6 کے بہترین بولر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

اینڈی فلاور نے کہا کہ پہلی بار اعلیٰ معیار کی کرکٹ کا تجربہ پانے والے پیسرنے چہرے پر مسکراہٹ سجا کرمقابلوں میں حصہ لیا مگر جب ضرورت ہوتی تو وہ سنجیدگی اختیار کرلیتے، فیلڈ میں ان کا رویہ دیکھ کر دیگر کرکٹرز بھی لطف اندوز ہوتے،انھوں نے پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ٹی وی پر میچز دیکھنے والے لوگوں کو بھی متاثر کیا ہوگا۔کوچ نے کہا کہ دھانی سونے کے دل والا انسان اور ہمیشہ اپنی ٹیم اور ساتھیوں کیلیے بہترین کھیل پیش کرنا چاہتا ہے،وہ ہر لحاظ سے ہماری ٹیم کا انمول رکن ہے۔

اینڈی فلاور نے محمد رضوان کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے سامنے آکر بہترین انداز سے قیادت اور عمدہ بیٹنگ کی، کراچی میں ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ تھا مگر رضوان نے شاندار انداز سے اسے سنبھالا۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میں بابر اعظم کی قیادت کے حوالے سے زیادہ نہیں جانتا،البتہ انھیں اپنے کھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، بابر بہت اچھا نوجوان اور بہترین بیٹنگ کر رہا ہے، جب میرا بھائی گرانٹ فلاور پاکستان کا بیٹنگ کوچ تھا تب اس کے بابر سے بہت اچھے تعلقات رہے، قیادت کے اضافی دباؤ نے بطور انسان بابر پر اچھا اثر ڈالا،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھ کر بیٹنگ میں اچھا پرفارم کرتے ہوئے سامنے آ کر ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔



28 views0 comments