• 24newspk

دھانی کی سیلیبریشن تھوڑی زیادہ ہوجاتی ہے: شاہد آفریدی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے سیلبریشن کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ لینے کے بعد شاہنواز دھانی کی سیلبریشن کچھ زیادہ ہو جاتی ہے۔


شاہد خان آفریدی نے نجی ٹی وی کے پرو گرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہنواز دھانی کی پرفارمنس سے میں خوش نہیں ہوں ان کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی پہلے ان کو پرفارمنس دینے پڑے گی پھر سیلبریشن اسٹائل اچھ لگتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سیلبریشن کچھ زیادہ ہو جاتی ہے ،جب آپ اچھا پرفارم کر رہے ہوتے ہیں تب یہ چیزیں اچھی لگتی ہیں ۔پہلے کچھ کرو پھر سیلبریشن کرو۔


سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی موسیٰ خان کے بارے بھی بات کی جو پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کے بارے میں شاہد آفرید ینے کہا کہ ان کو اپنی کارکردگی پر دھیان دینا چاہیے انہوں نے مشورہ بھی دیا کہ ٹک ٹاک چھوڑ کر کرکٹ پر توجہ دیں ۔

39 views0 comments