24newspk
دھونی کی ریٹائرمنٹ پربابر اعظم کا دھونی کے لئے پیغام

ساﺅتھمپٹن (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو شاندار انٹرنیشنل کیریئر پر مبارک باد دی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر سوشل میڈیا پر دھونی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں مہندرا سنگھ دھونی کو شاندار کیریئر کے اختتام پر مبارکباد دیتا ہوں۔
بابر اعظم نے مزید کہا مہندرا سنگھ دھونی کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کو لیڈر شپ اور فائٹنگ اسپرٹ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔بابر اعظم نے ا مہندرا سنگھ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن پہلے مہندرا سنگھ دھونی نے کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی اس مین ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔ان کے اس فیصلے پر ان موجودہ اور سابق کرکٹرز نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی سروسز کی تعریف کی۔دھونی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک روزہ کرکٹ میں سب س کامیاب کپتان رہے انہوں نے بھارت کو ایک روزہ ورلڈ کپ ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی ۔
مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کے لئے 350 ایک روزہ میچز 98 ٹی ٹونٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ،دھونی نے 6 سال پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔