top of page
  • Writer's picture24newspk

راس ٹیلر الوداعی میچ کے آخری بیان میں اپنے آنسو نہ روک سکے

Updated: Jan 14, 2022


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کامیاب بلے باز راس ٹیلر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی - الودائی تقریر کے دوران راس ٹیلر جذباتی ہو گئے اور ا ن کے آنکھوں سے آنسو آگئے۔


نیوزی لینڈ کے لیجنڈ بلے باز راس ٹیلر جنہوں نے 2006 سے 2022 تک ٹیم کی نمائندگی کی ان کو الوداع کہنے کے لیے پوری نیوزی لینڈ ٹیم ٹیلر کے گرد جمع ہو گئی۔

لیجنڈ بلے باز راس ٹیلر نے اپنی الوادعی تقریر میں کہا کہ ’اپنے کیریئر کا اختتام جیت اور وکٹ کے ساتھ کرنا بہت اچھا لگا، میں جیت کے ساتھ اپنے کیرئیر کا اختتام کرنا چاہتا تھا اور ساتھی کرکٹرز نے ایسا کر دکھایا۔ بنگلہ دیش نے ہمیں کئی بار بہت دباؤ میں ڈالا۔لیجنڈ کرکٹر تقریر کے دوران اپنے آنسو نہ روک سکے ۔

راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کے لئے 2006 سے 2022 تک کرکٹ کھیلی،انہوں نے 112 ٹیسٹ میچوں میں 7683 رنز بنائے جن میں 19 سنچریاں 35 نصف سنچریاں شامل ہیں ،راس ٹیلر نے ون ڈے میں 233 میچ کھیلے اور 8581 رنز بنائے جن میں 21 سنچریاں اور 51 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔راس ٹیلر نے 102 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور 1909 رنز بنائے جن میں سات نصف سنچریاں شامل ہیں۔


42 views0 comments
bottom of page