top of page
  • Writer's picture24newspk

راشدخان جاتے جاتے ایسی بات کہہ گئے کہ جیمز فالکنر بھی شرم سے پانی پانی ہو جائے،ویڈیو نے دل جیت لیے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان سپرلیگ سیزن سیون مین لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل سیون چھوڑ کر چلے گئے ان کے جانے پر ٹیم کی طرف سے گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔راشد خان جاتے جاتے بڑی بات کہہ دی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 کرکٹ کے نمبر ون بولر راشد خان نے بڑا بیان دے کر پی ایس ایل کی شان بڑھا دی ۔ انہوں نے جانے سے پہلے اپنی ٹیم مینجمنٹ کی موجودگی میں پی ایس ایل کے بارے میں کہا کہ اگر لاہور قلندرز مجھے سب سے نچلی کیٹگری میں بھی سلیکٹ کرے گا تو بھی میں اپنی شرکت کو یقینی بناؤں گا میرے لئے ڈرافٹنگ کیٹگری کوئی معنی نہیں رکھتی۔


راشد خان کی اس پراہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور مینجمنٹ نے تالیاں بجائیں اور انہیں گلے سے لگا لیا ۔ دوسری طرف آسٹریلیو ی آلراؤنڈر جیمز فالکنر ہیں جو پاکستان سپر لیگ کو بدنام کرنے کے ئے پی سی بی پر چھوٹے الزامات لگا کر پی ایس ایل چھوڑ چلے گئے اور انکے جھوٹ بولنے اور پی ایس ایل کو بدنام کرنے پر پی ایس ایل میں تاحیات پقابندی عائد کر دی۔



58 views0 comments
bottom of page