24newspk
راشد خان نے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی بلے باز بابر اعظم کو کتنی دفعہ آؤٹ کیا؟آپ جان کر حیران رہ جائیں

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے کانٹے دار مقابلے ہو رہے ہیں ،لاہور قلندرز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون بلے باز ہیں اور راشد خان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون باؤلر ہیں ،راشد خان لاہور قلندرز کی نمائندگی رہے ہیں ۔کل کے میچ میں راشد خان نے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کو آؤٹ کردیا۔راشد خان اس پہلے بھی بابر اعظم کو آؤٹ کر چکے ہیں ۔
بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی ۔ راشد خان کے خلاف بابر اعظم 54 رنز بنا سکے ہیں اور چار دفعہ آؤٹ ہوئے ہیں ۔بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگز پی ایس ایل سیون میں تیسرا میچ بھی ہار گیا اگر اسی طرح رہا تو پی ایس ایل سیون میں آگے جان مشکل ہو جائے گا۔